غزہ پر اسرائیلی بمباری، ابتک 11 صحافی جاں بحق

118
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

فلسطینی جرنلسٹ سنڈیکیٹ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں اب تک 11 فلسطینی صحافی بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلسطین جرنلسٹ سینڈیکیٹ نے پیر کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی بربریت میں اب تک 11 صحافی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین کیمپ سمیت کئی مقامات پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سمیت مزید کئی افراد شہید ہو گئے۔

اسرائیل کے حملوں میں شہیدوں کی مجموعی تعداد 2750 جبکہ 9 ہزار 700 سے زائد زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے پر تُل گیا ہے۔

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں پانی، غذا اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }