افغانستان میں پاکستانی طالبان پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی

106
افغانستان میں پاکستانی طالبان پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی

افغان حکومت نے افغانستان میں مقیم پاکستانی طالبان گروہوں پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی لگادی ہے۔

امارت اسلامی افغانستان کے کمانڈر کی خوست میں اس حوالے سے ہدایات دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

افغان طالبان کمانڈر نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ لوگ ہمارے ہاں مہاجر اور ہمارے لیے قابل قدر ہیں، آج کے بعد کسی کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تبلیغی حکومت نہیں کہ آپ کی منت کریں، امارت اسلامی حاکم اور ہم حفاظت پر مامور ہیں، امارت اسلامی کے خلاف بات کرنے والا گرفتار ہوا تو پھر اس کا نہ پوچھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }