رونالڈو کی ریٹائرمنٹ پر میسی کی خاموشی نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

9

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

 تاہم رونالڈو کے دیرینہ حریف ارجنٹائن کے لیونل میسی کی خاموشی نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

41 سالہ رونالڈو نے جمعرات کو سوشل میڈیا کے ذریعے قومی ٹیم کے ساتھ اپنے طویل سفر کے اختتام کا اعلان کیا۔ وہ کئی برس تک پرتگال کے کپتان اور ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی رہے۔

رونالڈو کے اعلان پر متعدد معروف فٹبالرز، کرکٹرز اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے معروف کھلاڑیوں نے ان کی خدمات کو سراہا لیکن انٹر میامی کے کپتان لیونل میسی کی جانب سے تاحال کوئی عوامی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

فٹبال شائقین سوشل میڈیا پر حیرانی کا ظہار کر رہے ہیں اور منتظر ہیں کہ میسی کب رونالڈو کے لیے اپنا پیغام جاری کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چند ہفتے قبل جب میسی نے اپنی بین الاقوامی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر انہیں مبارک باد اور خراج تحسین پیش کیا تھا۔

دونوں سپر اسٹارز نے تقریباً دو دہائیوں تک فٹبال کی دنیا پر حکمرانی کی اور ان کی تاریخی رقابت نے کروڑوں شائقین کو متاثر کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }