جیکولین فرنینڈس نے وین ڈیم اور سیلینا گومز کیساتھ تصاویر کا راز بتادیا

109
جیکولین فرنینڈس نے وین ڈیم اور سیلینا گومز کیساتھ تصاویر کا راز بتادیا

بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سوشل میڈیا پر زیرگردش لیجنڈری اداکار وین ڈیم اور نوجوان گلوکارہ سیلینا گومز کے ساتھ اپنی تصاویر سے متعلق راز بتادیا۔ 

ان تصاویر سے متعلق مداحوں کی جانب سے مختلف آراء سامنے آرہی تھیں، تاہم جیکولین نے خود ان پر لب کشائی کی۔ 

جیکولین فرنینڈس نے فلم فیئر سے بات چیت میں کہا کہ میں نے حال میں وین ڈیم کے ساتھ اٹلی میں فلم کی شوٹنگ کی ہے، ایسے لیجنڈری اداکار کے ساتھ کام کرنا بہترین تھا، وہ واقعی ایکشن ہیرو ہیں جن کی فلمیں دیکھ کر میں بڑی ہوئی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے اور میرے اہلِ خانہ کے پاس ان کی فلموں کی کلیکشن موجود ہے اور ہم وہ دیکھتے رہتے ہیں۔ میں نے اپنے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی ان کے ساتھ بھی فلم دیکھوں گی۔ 

سیلینا گومز کے ساتھ اپنی تصویر سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ دورہ اٹلی کے دوران مجھے سیلینا گومز سے ملنے کا موقع ملا۔ 

جیکولین نے امریکی گلوکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت عمدہ فنکارہ ہیں۔ وہ عاجزانہ شخصیت کی مالکن ہیں، مجھے ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنا اچھا لگا اور یہ تصویر اسی ملاقات کی ہے۔  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }