سمندری طوفان اوٹس میکسیکو سے ٹکرایا گیا، 27 افراد ہلاک

112

سمندری طوفان اوٹس شمالی امریکی ملک میکسیکو کے تفریحی مقام اکاپولکو سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان اوٹس کا شمار طاقت ور ترین سمندری طوفانوں میں کیا جا رہا ہے اور اس دوران ہواؤں کی رفتار 270 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ طوفان کے باعث تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گھروں اور ہوٹلز کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہنے سے بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

میکسیکو کے بہت سے اسپتالوں سے مریضوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق دریا بپھرنے کی وجہ سے بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں جن میں سے 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ مختلف واقعات میں اب تک کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }