میاں نوازشریف آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں(شمع بٹ)۔

97

میاں نوازشریف آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔

اب دوبارہ صنعتوں کاپہیہ گھومے گا توملک ترقی کریگا(شمع بٹ)۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::21اکتوبر کولاہور میں میاں نواز شریف کی وطن واپسی پرزندہ دلان پاکستان کی جانب سے تاریخی استقبال نے ثابت کردیا ہے کہ آج بھی وہ پاکستان کے کروڑوں لوگوں کے دل کی دھڑکن ہیں۔نیزقائدمسلم لیگ نے مینارپاکستان پرتاریخی خطاب کرتے ہوئے ایک مدبر سیاستدان کی طرح انتقام نہ لینے کی بات کرکے ثابت کردیا کہ وہ ان سیاستدانوں کی طرح نہیں ہیں جو طاقت ملنے کے بعد انتقام کی آگ میں اندھے ہوجاتے ہیں۔ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ پرتگال کی صدر شمع بٹ نے نمائیندہ اردوویکلی سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
شمع بٹ نے کہا کہ نواز شریف نے ایک بار پھرڈانواں ڈول معشیت اورملک کی ترقی کوواپس لانے کی جو بات کی وہ قابل ستائش ہے انہوں نے سابقہ حکمرانوں کی طرح کسی کو بھی گالیاں اور دھمکیاں نہیں دیں بلکہ ملک کو مضبوط بنانے کی بات کی ان کی آمد پر لاکھوں لوگوں نے ان کا استقبال کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان کا حقیقی لیڈر صرف  اور صرف نواز شریف ہی ہے۔شمع بٹ نے مزید کہا کہ پچھلے ساڑھے تین سال تک عمران خان نے ججوں اور جرنیلوں کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں لیکن اس کے باوجود نواز شریف کی مقبولیت میں کمی نہ آسکی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ غیر جمہوری طریقے سے نواز شریف کو عوام کی دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا اب نواز شریف وطن واپس آگئے ہیں  ایک بار دوبارہ  ملک ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوکر ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔اور خوشحالی دوبارہ واپس آئیگی مزدورکے گھرکاچولہا دوبارہ جلے گا۔انشااللہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }