کوپ28 میں پاکستانی اسکول(کورٹ) نے پائیداری کاایوارڈجیت لیا

116

پاکستان کے لیئے ایک اوربین الاقوامی ایوارڈ

Pakistani school KORT wins Zayed Sustainability Prize award in UAE

دبئی میں منعقدہ کوپ28 میں پاکستانی اسکول(کورٹ) نے پانی کے تحفظ (زاید سسٹینبیلٹی)ایوارڈجیت لیا۔

ایوارڈکی انعامی رقم $100,000ہے
آزاد کشمیر میں واقع کورٹ اسکول کو پانی کے تحفظ اور نامیاتی کاشتکاری کے لیے تسلیم کیا گیا تھا۔

 انعامی رقم دیہی علاقوں میں صاف پانی اور آرگینک فارمنگ منصوبوں پر خرچ کی جائے گی(چئیرمین چوہدری محمداختر)۔
دبئی(اردوویکلی):: جمعہ یکم دسمبر2023کو دبئی میں اقوام متحدہ کی کانفرنس کوپ 28میں پاکستانی اسکول کورٹ نےپانی کے تحفظ اور نامیاتی کاشتکاری پر اپنے اختراعی منصوبے کے لیے جنوبی ایشیا کا بہترین گلوبل اسکول قرار دیے جانے کے بعد $100,000 کا باوقار زاید سسٹینیبلٹی پرائز جیتا۔یہ اسکول کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے زیر انتظام ہے اور اسے بھارت اور بنگلہ دیش کے فائنلسٹ کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جنوبی ایشیا کا بہترین سکول قرار دیا گیا۔
ایکسپوسٹی دبئی میں منعقدہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کوپ 28میں ایک پروقارتقریب میں کورٹ اسکول کی نمائیندہ سمعیہ بی بی نے یہ ایوارڈ صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمدبن زایدآلنہیان کے مبارک ہاتھوں سے وصول کیا۔ اس موقع پرٹرسٹی اسکول کی ایک اورنمائیندہ کنزا بی بی بھی موجودتھی
یادرہےزاید سسٹین ایبلٹی پرائز یواے ای  کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کی وراثت کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، غیر منافع بخش تنظیموں، اور صحت، خوراک، توانائی، پانی اور آب و ہوا سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہائی اسکولوں کو انعامات سے نوازتا ہے۔یہ انعام گزشتہ 15 سالوں میں 106 وصول کنندگان کو دیا گیا ہے جس نے دنیا بھر میں 384 ملین لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا ہے۔
۔19 سالہ سمیہ بی بی نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد میڈیاسے گفگتوکرتے ہوئے کہاکہ "ہمارا منصوبہ پانی کے تحفظ پر ہے کیونکہ، 2025 میں پاکستان میں پینے کا صاف پانی ختم ہو جائے گا۔”پاکستان کے کشمیر کے علاقے میں 2005 کے زلزلے میں اپنے والدین کو کھونے کے بعد، اس نے آب و ہوا سے متعلق منصوبوں پر توجہ مرکوز کرکے سمت کا احساس پایا۔
سمیعہ نے کہا کہ”ہم اپنے اسکول میں پانی کے فلٹریشن پلانٹس اور سینسر نل لگانا چاہتے ہیں تاکہ پانی کے ضیاع کو کم سے کم کیا جا سکے۔” "ہم نامیاتی(آرگینک) فارمنگ کے ذریعے اپنے سکول میں کچن گارڈن بھی بنانا چاہتے ہیں تاکہ بچوں کو نامیاتی طور پر اگائی جانے والی خوراک سے غذائیت حاصل ہو سکے۔”
کورٹ سکول اینڈ کالج آف ایکسی لینس آزاد کشمیر میں واقع ہے اور یہ 2016 میں ان بچوں کے لیے قائم کیا گیا تھا جو تباہ کن زلزلے میں یتیم ہو گئے تھے۔ یہ سہولت 500 سے زائد طلباء کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔کورٹ اسکول گزشتہ کئی برسوں سے یتیم بچوں کو تعلیم، بورڈنگ کی سہولیات، خوراک، کپڑے اور طبی دیکھ بھال کے ساتھ مدد اور فراہم کر رہا ہے۔
تنظیم کے بانی چیئرمین چوہدری محمد اختر کے مطابق انعامی رقم دیہی علاقوں میں صاف پانی اور آرگینک فارمنگ سے متعلق منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات نے 2023 کو پائیداری کا سال قرار دیا اور رواں سال کوپ 28 کی میزبانی کا اعزاز بھی دبئی کو حاصل ہوا۔اس کانفرنس کے تناظر میں متحدہ عرب امارات نے زاید سسٹین ایبیلٹی پرائز کے لیے کلائمیٹ ایکشن کا نیا زمرہ متعارف کرایا ہے۔
منتظمین کے مطابق اس زمرے میں  کل 3,178 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ زاید سسٹین ایبلٹی پرائز کی جیوری نے صحت، خوراک، توانائی، پانی، موسمیاتی ایکشن، اور گلوبل ہائی سکولز کے زمروں میں موصول ہونے والی 5،213 نامزدگیوں میں سے 33 فائنلسٹ میں تھے یہ انعام متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا عالمی ایوارڈ ہے جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، غیر منافع بخش تنظیموں ۔اور عالمی ہائی سکولوں کو پائیدارمنصوبے پیش کرنے پر بطور اعتراف جاری کیا جاتا ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }