پاکستانی کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے معاملے پر بڑا انکشاف

111
پاکستانی کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے معاملے پر بڑا انکشاف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے معاملے پر بڑا انکشاف سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر تاحال دستخط نہیں کیے۔

سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط ہی نہیں ہوئے تو قومی کرکٹرز کو پیسے کیسے مل سکتے ہیں؟

ذرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 5 ماہ سے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے پیسے ہی نہیں ملے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کچھ کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کےلیے بنائی گئی فہرست پر بھی خوش نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سے ہوئے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو اُن کا معاوضہ جلد ہی ادا کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }