آئی ایس ایم مڈل ایسٹ 2026 میں قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا

15

 آئی ایس ایم مڈل ایسٹ 2026 میں قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔

دبئی(اردوویکلی)::دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے آئی ایس ایم مڈل ایسٹ 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ نمائش 3 سے 5 نومبر 2026 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے زابیل ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ قونصلرز علی زیب خان، ہارون چوہدری اور محمد صالح بھی موجود تھے۔
نمائش میں چار پاکستانی کمپنیاں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان  کے زیرِ اہتمام جبکہ مزید چار کمپنیاں آزادانہ طور پر شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستانی کمپنیاں مٹھائیوں، بیکری اور غذائی مصنوعات کی مختلف اقسام پیش کر رہی ہیں، جن میں بسکٹ، کیک، چاکلیٹ، ٹافیاں، چپس اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
اس موقع پر قونصل جنرل حسین محمد نے کہا کہ اس نمائش میں پاکستان کی شرکت کنفیکشنری اور اسنیکس کی صنعت میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور استعداد کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عالمی نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی موجودگی ہماری مصنوعات کے معیار، تنوع اور مسابقتی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ نمائش متحدہ عرب امارات، وسیع تر مشرقِ وسطیٰ اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط بنانے اور پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔“
تجارت و سرمایہ کاری کے قونصلر علی زیب خان نے نمائش کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی کمپنیوں کے لیے بین الاقوامی خریداروں سے روابط قائم کرنے، برآمدات کے نئے مواقع تلاش کرنے اور کاروباری شراکت داریوں کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
یہ نمائش کنفیکشنری اور اسنیکس کے شعبوں سے وابستہ مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں، خریداروں اور صنعت کے ماہرین کو ایک جگہ جمع کر رہی ہے، جس سے پاکستانی نمائش کنندگان کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے اور عالمی منڈیوں میں اپنی رسائی بڑھانے کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }