ویزہ پابندیوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں(سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی)

67

یواے ای میں پاکستانیوں پر ویزہ پابندیوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں (سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی)

ابوظہبی(اردوویکلی)::سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے چند میڈیا چینلز پرپاکستانیوں کے ویزوں پرپابندی کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں سفارت خانہ اس کی تردید کرتاہے۔یواے ای حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں پرویزہ پابندیوں کے حوالے کسی قسم کی کوئی دستاویزشئیرنہیں کی گئی ۔پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط اور خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں حکومتیں باہمی تشویش کے کسی بھی مسئلے کو سرکاری چینلز اور تعمیری بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
سفارت خانہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }