تنویرالاسلام قریشی کی والدہ اور طارق جاویدقریشی کی خالہ کے لیئے فاتحہ خوانی
دوست احباب کی بڑی تعدادمیں شرکت
طارق جاویدقریشی کی خالہ اور تنویرالاسلام قریشی اورظہیرقریشی کی والدہ کاانتقال(اناللہ وانا الیہ راجعون)۔
قریبی دوست احباب اورسماجی شخصیات کی جانب سے فاتحہ خوانی واظہارتعزیت


ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ ماہ معروف سماجی شخصیت،صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی و مینجنگ ڈائریکٹررائٹ وے جنرل ٹرانسپورٹ طارق جاوید قریشی کی خالہ اورتنویر السلام قریشی اورظہیرقریشی کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے دینہ پاکستان میں جہان فانی سے رحلت فرما گئیں (انا للہ وانا الیہ راجعون ) انکی نماز جنازہ وتدفین مقامی قبرستان میں کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
گزشتہ روزسوگواران طارق جاویدقریشی ،تنویرالسلام قریشی،ظہیرقریشی کی پاکستان سے ابوظہبی واپسی پر انکے قریبی عزیزوں اوردوست احباب کی بڑی تعدادنے طارق جاوید قریشی کی رہائش گاہ پرجاکرانکی خالہ اورتنویرالسلام قریشی،ظہیرقریشی کی والدہ (مرحومہ) کے لیئے فاتحہ خوانی کی اور انکی مغفرت کے لیئے دعاکی اورسوگوارخاندان سےاظہارافسوس کیااورانکےلیئے صبرجمیل کی دعاکی۔ تعزیت کرنے والوں میں طارق محمودآف ریڈکو،ملک محبوب ربانی اعوان،راجہ محمدشفییق جنجوعہ،چوہدری محمداکرام جوڑا،چوہدری ظہیرمحمود،راجہ محمدقدیر،محمداجمل خان پاشا ،عمران علی تاج ،چوہدری اصغرمحمود،محمدفیاض خان،فاروق وڑائچ،انجینئیرمحمد بشیراحمد،افضل بلوچ،نجیب احمدخان،یاسرکیانی،عظیم خان،چوہدری مطلوب،راجامحمدابوبکر،مظہرسید،محمد فرحان،بلال احمد اوردیگرافراد شامل تھے ۔