شمالی کوریا کے ہیکرز جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے 400 ملین ڈالر سے زائد لے اڑے، ایف بی آئی

4

امریکی تحقیقاتی ادارہ (ایف بی آئی) نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ریاستی سرپرستی میں ہیکرز نے شناخت چھپانے کے لیے انتہائی مؤثر سوشل انجینئرنگ اسکیم کا استعمال اور اے آئی کی مدد سے جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے 400 ملین ڈالر سے زائد چرالیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے سائبر برانچ آپریشن کے ڈائریکٹر بریٹ لیدرمین نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت اپنے غیرقانونی اسلحے کے پروگرام کو فنڈنگ کے لیے کرپٹو کرنسی سے بڑے پیمانے پر چوری پر انحصار کر رہی ہے اور حالیہ برسوں میں کئی ارب ڈالر چوری کیے گئے ہیں۔

ایف بی آئی نے بتایا کہ شمالی کوریا کے ہیکرز بائنانس سے چوری کے علاوہ کرپٹو کرنسی اور ویب 3 سیکٹرز میں انفرادی طور پر بھی لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس کے لیے دھوکا دینے والے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اس اسکیم کو امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے ‘فیس اسٹیلر’ کا نام دیا ہے، جس کے تحت گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 400 ملین ڈالر سے زائد چرائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیس اسٹیلر ہیکرز لوگوں سے رقم ہتھیانے کے لیے خود کو ان کا جاننے والا ظاہر کرتے ہیں اور ویڈیو کال میں اے آئی کے ذریعے ڈیپ فیک ویڈیو کے ذریعے اعتماد میں لیتے ہیں، اعتماد حاصل کرنے کے بعد ہیکرز ایک جعلی ٹیکنیکل غلطی دکھاتے ہیں، اور اس کو ٹھیک کرنے کے لیے متاثرہ شخص کو لنک پر کلک کرنا پڑتا ہے یا انہیں خطرناک سوفٹ ویئر انسٹال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

ہیکرز متقاثرہ شخص کی کنٹیکٹ لسٹ، سوشل میڈیا اور کمیونیکیشن ایپس تک رسائی کرکے خود کو متاثرہ شخص کا روپ دھارتے ہیں اور اگلے شکار کو اپنے جال میں پھنسا سکتے ہیں۔

ایف بی آئی کے لاس ایجنلس فیلڈ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹرک گرینڈی نے بتایا کہ فیس اسٹیلر انتہائی مؤثر سوشل انجینئرنگ اسکیم ہے جو یہاں تک کہ انتہائی تجربہ کار ٹیکنیکل اور سیکیورٹی کے ماہر کمپیوٹر صارفین کو بھی دھوکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیکرز اس اسکیم کے تحت ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارمز اور بااعتماد ذاتی تعلقات پر ہمارے اعتماد کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ اس نے فیس اسیکر کے متاثرین کے 900 سے زائد ویب کیم ویڈیوز قبضے میں لی ہیں۔

یاد رہے کہ ایف بی آئی نے رواں ماہ شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز پر کرپٹو کرنسی کے پلیٹ فارم بائینانس سے 6 ارب ڈالر چرانے کا الزام عائد کیا تھا بجکہ شمالی کوریا کی جانب سے اس الزام کو مسترد کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }