یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرقونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں تقریب کا اہتمام
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرقونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں تقریب کا اہتمام۔
پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعدادمیں شرکت۔
کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی![]()
دبئی(اردوویکلی)::گزشتہ روزدنیابھر کی طرح پاکستان قونصلیٹ جنرل دبئی میں بھی یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر پاکستان ، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں کشمیر کاز کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کو اجاگر کیا گیا
