پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں امارات نے اہم کرداراداکیا۔(انجینئیرمحمدجاوید)

3

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں امارات نے اہم کرداراداکیا۔(انجینئرمحمدجاوید)

 اسلام آباد(نیوزڈیسک)::پاک امارات نیشنل اوورسیز کونسل پاکستان، اسلام آبادکے صدرانجینئیرمحمدجاوید نے یوم تکبیرپاکستان کے تاریخ سازدن پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 28 مئی کو یوم تکبیر کے طور پر ملی فخر اور عقیدت کے ساتھ مناتا ہے۔ یہ دن 1998ء میں بلوچستان چاغی کے مقام پر کامیاب ایٹمی دھماکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
اس روز "اللہ اکبر” کی صداوں کے ساتھ کیے گئے 6 ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان مسلم دنیا کا پہلا اور دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک بنا۔ اس کامیابی نے نہ صرف ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا بلکہ پوری قوم کے حوصلے کو نئی بلندیاں عطا کیں۔
 انجینئئرجاوید نے مزید کہا کہ اس تاریخی موقع پر پاکستان اپنے برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات کے بانی عزت مآب شیخ زاید بن سلطان آل نہیانؒ  نے ہمیشہ پاکستان سے دوستی اور بھائی چارے کا رشتہ نبھایا۔ جب سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی  بھٹو کے دورحکومت میں پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع ہوا تو انہوں نے دل کھول کر پاکستان کو مالی امداد فراہم کی تھی۔ ہر سال جب بھی یوم تکبیر آتا ہے تو پاکستان کی حکومت اور عوام شیخ زاید بن سلطان آل نہیانؒ کو خصوصی طور پر یاد کرتے ہیں۔ ان کی پاکستان سے محبت اور حمایت آج بھی دونوں بردار اسلامی ملکوں کے لیئے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ اس کے موقف کی حمایت کی۔
ہمارے لیے متحدہ عرب امارات رشتہ رضائی ماں کی مانند ہے جس نے لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار، عزت اور اپنائیت دی ہے۔ اسی لیئے امارات میں موجود 18 لاکھ پاکستانی اسے اپنا گھر سمجھتے ہیں۔امارات میں مقیم پاکستانیوں پر لازم ہے کہ وہ دونوں ممالک کا احترام کریں، دونوں کے قوانین کی پاسداری کریں اور دونوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان ہماری مٹی ہے، اور امارات وہ سرزمین ہے جس نے ہمیں محبت اور روزگار اور کاروبار کے لاتعداد مواقع فراہم کیئے ہیں۔
آج بیرونِ ملک مقیم ہر پاکستانی پر یہ مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے خلاف پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کا سختی سے نوٹس لے۔ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر چند عناصر جان بوجھ کر غلط معلومات اور نفرت انگیز بیانیے کے ذریعے دو برادر ممالک کے تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے افراد کی نشاندہی کر کے متعلقہ حکام کو رپورٹ کرنا اور ان کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا قومی و اخلاقی فریضہ ہے۔ یہ لوگ چند لمحوں کی شہرت یا وقتی فائدے کے لیے دوستی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،
لیکن وہ کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انشاءاللہ پاک امارات کا رشتہ تاریخ، اعتماد اور قربانیوں کی بنیاد پر ہمیشہ قائم رہے گا۔ آج بھی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاع، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط میں گہرا تعاون موجود ہے۔ یہ رشتہ صرف سفارتی نہیں، بلکہ یہ دلوں کا رشتہ ہے جو برادری، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر قائم ہے۔
یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قومی اتحاد، خودمختاری اور برادرانہ تعلقات ہی امت کی اصل طاقت ہیں۔ جب قومیں ایک ہو جائیں تو کوئی بھی مقصد ناممکن نہیں رہتا ہے۔ انشاءاللہ پاک امارات دوستی ہمیشہ قائم اور تابندہ رہے گی
پاکستان زندہ باد،پاک امارات دوستی پائندہ باد۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }