بھارتی خاتون نے لمبے بالوں کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

8

بھارت کی ایک خاتون نے تقریباً 9 فٹ لمبے بالوں کے ساتھ خواتین کی کیٹگری میں سب سے طویل بال رکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

رینو دھریال نامی بیوٹی کانٹینٹ کریئیٹر کے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 10 انچ کی پیمائش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انہیں ’زندہ افراد کی خواتین کی کیٹگری میں سب سے طویل بال‘ کا عالمی اعزاز دیا گیا۔

اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے یوکرین کی عالیہ ناسیرووا کا ریکارڈ توڑ دیا، جن کے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 5.3 انچ ریکارڈ کی گئی تھی۔

رینو دھریال نے بتایا کہ وہ 2015 سے مسلسل اپنے بال بڑھا رہی ہیں۔

ان کے مطابق بھارتی ثقافت میں لمبے بال حسن اور روایت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، جس نے انہیں اتنے لمبے بال رکھنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ اتنے لمبے بالوں کی دیکھ بھال آسان نہیں اور انہیں بال دھونے، سلجھانے اور سنبھالنے میں کئی گھنٹے صرف کرنا پڑتے ہیں۔

رینو دھریال کا کہنا تھا کہ وہ بالوں کی نگہداشت کے لیے کسی کیمیائی مصنوعات کا استعمال نہیں کرتیں بلکہ قدرتی اجزا سے تیار کردہ گھریلو تیل اور شیمپو استعمال کرتی ہیں، جن کی ترکیبیں وہ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی شیئر کرتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }