صدرمتحدہ عرب امارات مآب شیخ محمدبن زاید کاابوظہبی کے ایک شاپنگ مال کادورہ۔

چئیرمین لولوگروپ انٹرنیشنل یوسف علی اورملازمین سے ملاقات

14

صدرِ متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید کاشاپنگ سینٹر کادورہ ۔

چئیرمین لولوگروپ انٹرنیشنل یوسف علی اور لولو گروپ کے ملازمین سے ملاقات۔

ابوظہبی(اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ابوظہبی کے ایک شاپنگ سینٹر کے دورے کے دوران لولو گروپ انٹرنیشنل کے چیئرمین یوسف علی اور گروپ کے متعدد ملازمین سے ملاقات کی۔
صدرِ امارات نے یوسف علی اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ لولوشاپنگ سینٹرکے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اس دوران ملازمین اور خریداروں سے خوشگوار گفتگو کی۔ شیخ محمد بن زاید نے متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کی خدمت کے لیے لولو گروپ کی کاوشوں اور مختلف نمایاں اقدامات کو سراہا۔
دورے کے اختتام پر لولو گروپ کے ملازمین اور شاپنگ سینٹر میں موجود خریداروں نے صدرِ امارات کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر لوگوں نے شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کو اپنے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز قرار دیا۔
ملاقات کے دوران صدرِ امارات کا عوام اور ملازمین کے ساتھ گھل مل جانا اور ان سے براہِ راست گفتگو کرنا ان کے عوامی رابطے اور کمیونٹی سے مضبوط تعلق کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }