سرجری کی دنیا میں انقلاب، ’’روبوٹ سرجن‘‘ پہلا آپریشن کرنے میں کامیاب 

11

سرجری کی دنیا میں انقلاب آگیا، امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو میں دو روبوٹس نے پہلی بار ایک جانور کا آپریشن کرتے ہوئے اس کی خراب تلّی کامیابی سے باہر نکال دی۔

آپریشن کے دوران دور بیٹھے ڈاکٹر بذریعہ ریموٹ انھیں کنٹرول کر رہے تھے، مگر سارا آپریشن روبوٹس ہی نے انجام دیا، اب ماہرین انسانوں پر آپریشن کرتے ہوئے اِن ’’روبوٹ سرجنوں‘‘کی مدد لینا چاہتے ہیں۔

محققین کی پیشن گوئی ہے کہ اگلے چند برس میں اے آئی کے ذریعے روبوٹ سرجن مکمل آزادی سے ازخود کسی بھی قسم کا آپریشن کر سکیں گے، گویا تب انسانی سرجنوں میں یہ خوف جنم لے سکتا ہے کہ یہ مشینی ڈاکٹر تو ان کی ملازمتیں ختم کر دیں گے۔

یہ تحقیق سائنسی رسالے، نیچر میں شائع ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }