سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی چئیرمین راس الخیمہ چیمبر اور اراکین چیمبرسے ملاقات
دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیئے مثبت تجاویز اوراقدامات پراظہارخیال
راس الخیمہ (نیوزڈیسک)::سفیر فیصل نیاز ترمذی نے چئیرمین راس الخیمہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری جناب محمد علی مصبیح النعیمی سے ملاقات کی ۔سفیرفیصل نیازترمذی نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی میں راس الخیمہ چیمبر کے کردار کو سراہا۔ملاقات میں سفیرپاکستان نے چیئرمین راس الخیمہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری جناب محمدعلی مصبیح النیعمی کے ساتھ توانائی، مہمان نوازی، سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کا بھی اشتراک کیا اور انہیں پاکستان کا دورہ کرنے اور پاکستان میں بے پناہ اقتصادی مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔باہمی ملاقات میں راس الخیمہ چیمبر اراکین کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھی راس الخیمہ چیمبر کے اراکین نے تعلیم، کھیل، ثقافت اور فن تعمیر میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیانیزتجارتی وفود کے باہمی تبادلے شروع کرنے اور تجارتی میلوں میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔سفیرفیصل نیازکی آمدپرانکاگرمجوشی سے استقبال کیاگیااور انہیں یادگاری شیلڈبھی پیش کی گئی