وزارت اطلاعات نے افغان طالبان رجیم کا ایک اور گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

10

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے ایک اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اندرونی خلفشار اور بڑھتی مزاحمت پر پردہ ڈالنے کیلئے افغان طالبان رجیم نے گمراہ کن پروپیگنڈے کی کوشش کی جس کو بے نقاب کردیا گیا۔

پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان ترجمان کے پاکستان مخالف بیان کو گمراہ کن اور من گھڑت قرار دیا اور حقائق جانچنے کے بعد کہا کہ افغان میڈیا آماج نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان رجیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ کیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات فیکٹ چیک کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پروپیگنڈا کیا کہ  بدخشان میں مسلح تصادم میں پاک فوج بھی موجود تھی، بدخشاں میں جاری تشدد افغانستان کے اپنے اندرونی سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجز کا عکاس ہے۔

وزارت اطلاعات فیکٹ چیک محکمے نے کہا کہ  دستیاب آزادانہ رپورٹس ثابت کرتی ہیں کہ یہ جھڑپیں افغان طالبان کی غیر نمائندہ اور جابرانہ رجیم  کیخلاف ایک اندرونی مسلح جدوجہد ہیں، پاکستان نے مسلسل پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کی ہے اور اپنے پڑوسی ملک کو غیر مستحکم کرنے میں اس کی کوئی دلچسپی نہیں۔

پروپیگنڈے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے وزارت اطلاعات فیکٹ چیک نے کہا کہ  طالبان رجیم پاکستان پر الزام تراشی کرنے کے بجائے اپنی ناکام حکمرانی سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے مسائل پر توجہ دے۔

اُدھر ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم افغانستان پر کم ہوتے اثرورسوخ اور بڑھتی مزاحمت پرپردہ ڈالنے کیلئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کا سہارا لے رہی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ افغانستان میں بڑھتے مسلح تصادم  کو بیرونی رنگ دینے کیلئے افغان طالبان بے بنیاد اور من گھڑت  الزامات لگا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }