پاک-امریکا اقتصادی شراکت داری میں نئی پیشرفت، سرمایہ کاری کے نئے امکانات

10

خصوصی سرمایہ کاری سہولت (ایس آئی ایف سی) نے کہا ہے کہ ادارے کی سہولت کاری سے پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، جہاں پاک-امریکا اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات میں آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

امریکی وفد نے کراچی انڈسٹریل پارک اور دیگر خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی جائزہ لیا اور اس دوران پاکستان کے بڑھتے صنعتی اور مینوفیکچرنگ شعبے میں امریکی کمپنیوں کے لیے کاروباری مواقع کو اجاگر کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی نے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سہولت کاری اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ ایس آئی ایف سی پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری، پائیدار شراکت داری اور معاشی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }