انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ قوانین میں ترامیم کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے کی جانے والی ترامیم کے مطابق اب نیا آنے والا بیٹر اسٹرائیکر اینڈ پر گیند فیس کرےگا۔
گزشتہ قانون میں نیا بیٹر کیچ کے دوران کراس ہوجانے کی صورت میں بولنگ اینڈ پر جاتا تھا ۔
اس کے علاوہ آئی سی سی نے گیند پر تھوک لگانے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ اس سے قبل کورونا کی وجہ سے عارضی پابندی تھی، جو اب مستقل ہوگی۔
آئی سی سی کے نئے قانون کے مطابق نئے بلے باز کو 2 منٹ میں کریز پر پہنچنا ہوگا ورنہ وہ ٹائم آؤٹ ہو جائے گا۔ پہلے یہ وقت 3 منٹ تھا ۔ٹی ٹوئنٹی میں نئے بلے باز کو 90 سیکنڈز میں کریز پر پہنچنا ہوگا۔
Advertisement
گیند کراتے وقت فیلڈر اپنی جگہ سے جان بوجھ کر ہٹا تو 5 پینلٹی رنز دیے جائیں گے۔
آئی سی سی کی نئی ترامیم کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔
A host of important changes to the Playing Conditions that come into effect at the start of next month https://t.co/4KPW2mQE2U
— ICC (@ICC) September 20, 2022
Advertisement