امریکی طیارہ بردار جہاز 250 دن سمندر میں رہنے کے بعد ساحل پر لنگر انداز ہو گیا

11

PATTAYA, THAILAND:

مسلسل 250 دن تک سمندر میں رہنے کے بعد امریکی جوہری طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن تھائی لینڈ کے ساحلی شہر پٹایا پہنچ گیا جہاں جہاز پر موجود تقریباً 5 ہزار اہلکاروں کو طویل عرصے بعد ساحل پر آرام کا موقع ملا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جہاز گزشتہ نومبر میں سان ڈیاگو سے چھ ماہ کے مشن پر روانہ ہوا تھا تاہم ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے بعد اسے خلیج کی جانب موڑ دیا گیا جس کے باعث اہلکاروں کا سمندر میں قیام غیرمعمولی طور پر طویل ہوگیا۔

پٹایا کے مقامی کاروباری افراد کو ہزاروں امریکی فوجیوں کی آمد سے کاروبار میں بہتری کی امید ہے کیونکہ جنگ اور کمزور سیاحت کے باعث شہر کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔

تاہم امریکی اور تھائی حکام نے اہلکاروں کے لیے بعض مقامات اور سرگرمیوں پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔ امریکی فوجیوں کو پٹایا کے مخصوص تفریحی علاقوں، کینابس شاپس اور بعض سمندری کھیلوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پٹایا کے حکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں امریکی اہلکاروں کی آمد مقامی کاروبار کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوسکتی ہے جبکہ انتظامیہ اس دورے کو کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر مکمل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }