اے این ایف پاکستان کے تعاون سے کولمبو میں بین الاقوامی منشیات نیٹورک کیخلاف مشترکہ آپریشن، 6 گرفتار

24

کراچی:

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے تعاون سے افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کولمبو سری لنکا میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

 آپریشن کے دوران کراچی اور کولمبو کی بندرگاہوں پر کنٹینرز سے مجموعی طو پر 671 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) ضبط کرلی گئی، پاکستان ہمیشہ سے افغانستان سے اسمگل ہونے والی منشیات کیلئے ٹرانزٹ روٹ اور ان منشیات سے متاثرہ ملک رہا ہے۔

اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے پاکستان نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ہمیشہ بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون رکھا ہے۔

 اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے افغان منشیات کی پاکستان کے راستے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر  بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جولائی 2026 میں کراچی بندرگاہ پر ایک کنٹینر سے 200 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کی۔

 اس کاروائی سے نیٹ ورک کے افغان سرغنہ احسان اللہ سمیت دو کارندوں کو گرفتار کیا، ملزمان کی تفتیش سے حاصل ہونے والی معلومات کے تجزیے کے بعداس نیٹ ورک کی مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق اہم نکات سے سری لنکن حکام اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کو آگاہ کیا گیا۔

اے این ایف پاکستان کی فراہم کردہ اِن معلومات کی بنیاد پر سری لنکن حکام نے مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں کولمبو بندرگاہ پر 2 عدد کنٹینرز سے 471 کلو گرام آئس برآمد کر لی، مزید کارروائی کے نتیجے میں نیٹ ورک کے 6کارندے بھی گرفتارکر لئے گئے۔

منشیات کے خلاف اس مشترکہ آپریشن کے دوران افغانستان سے اسمگل شدہ مجموعی طور پر 671 کلو گرام آئس ضبط کی گئی۔ برآمد شدہ منشیات کو پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچایا جانا تھا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اس پورے آپریشن میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے جدید انٹیلی جنس بیسڈ حکمت عملی کے ذریعے منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کی نشاندہی کی۔ اے این ایف اور دیگر انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ بروقت معلومات کے تبادلے اور مؤثر تعاون کے ذریعے بیرونِ ملک بھی منشیات کے خلاف بڑی کاروائی کو ممکن بنایا۔

اے این ایف کے اس کردار کو سری لنکن حکام اور ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سرکاری سطح پر سراہا بھی گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }