مصطفیٰ کمال کا پمز کے کارڈیک سینٹر کا دورہ، مختلف رومز کا جائزہ ، اسٹاف پر اظہار برہمی

13

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز کے کارڈیک سینٹر کا دورہ کیا اور مختلف رومز کا جائزہ لیا۔

مصطفیٰ کمال نے پمز میں الیکٹرو فیزیالوجی کیتھ لیب کا دورہ کیا اور مریضوں کی مشکلات اورسہولتوں کے بارے میں پوچھا۔

وفاقی وزیر صحت پمز کارڈیک پرائیویٹ رومز کی حالت دیکھ کر اسٹاف پر برہم ہو گئے اور کہا دیوار کی حالت خراب ہے اور اس کو آپ پینٹ کر رہے ہیں، کسی دن یہ دیوار گرے گی پھر ہم سب یہاں آئیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر سلمان سے کہا کہ آپ کو اسپتال سمجھنےمیں 6 ماہ نہیں ملیں گے، فوری کام کرنا ہوں گے، اسپتال کی منٹیننس روزانہ نہیں دیکھیں گے تو کیا ہے؟، جو اپنا کام نہیں کر رہا اسکو فوری نکالیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کوئی کسی کا بھی آدمی ہے وہ کام نہیں کر رہا اسکو فارغ کر دیں، باہر سے آکر کوئی کام نہیں کرے گا، انتظامیہ ایکشن لے میں فارغ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا میرے پاس ایک صفحہ نہیں آیا جس میں یہ بتایا ہو کہ کوئی شخص کام نہیں کر رہا، کوئی کام نہیں کر رہا تو روزانہ 10 لوگ نکال دیں۔

پمز کی انتظامیہ نے وفاقی وزیر صحت سے شکایت کی کہ یہاں پاور سینٹرلائزڈ ہے، انتظامی طاقت یہاں ایک شخص کے پاس ہے، جس پر مصطفیٰ کمال نے کہا آپ لکھ کر دیں طاقت بانٹ دیتے ہیں، ایک صفحے پر لکھ کر دیں کہ کیا ماڈل ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }