لاہور؛ رہائش دینے کے بہانے نشہ آور شے پلا کر خاتون سے اجتماعی زیادتی

9

لاہور میں رہائش دینے کے بہانے نشہ آور شے پلا کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے ملزمان سلمان اور جاوید کو گرفتار کر لیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا دیا۔

پولیس کے مطابق شہری عامر اپنی بیوی کے ہمراہ عارضی طور پر رہائش کے لیے ملزم سلمان کے پاس پہنچا، ملزم سلمان نے متاثرہ فیملی کو اپنے فلیٹ میں کھانا کھانے کی دعوت دی۔ کھانے سے فراغت کے بعد دونوں میاں بیوی بے ہوش ہوگئے جبکہ ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا، گرفتار ملزمان مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خواتین و بچوں کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انسان کے روپ میں چھُپے درندے پولیس سے بچ نہیں سکتے۔ شہری نوکری کے جھانسہ اور رقم کی بچت کے لالچ میں نہ آئیں، محتاط رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }