بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد ہلاک

10

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع سوراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دوسرا دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فورسز نے مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کا ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن و امان قائم کرنے اور دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں اسی سلسلے میں جاری رکھی جارہی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }