کراچی میں 19 سال سے گاڑیاں چرانے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

10

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی شاہ فیصل کالونی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) سے مبینہ پولیس مقابلے میں 19 سال سے گاڑیاں چوری کرنے والا ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت در محمد بروہی ولد شیر علی کے نام سے ہوئی، جو بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کا کارندہ تھا۔ ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 47 مقدمات درج تھے اور وہ ماضی میں 7 مرتبہ گرفتار بھی ہوچکا تھا۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد ہلاک ملزم کے قبضے سے سعیدآباد تھانے کی حدود سے چوری کی گئی کار اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزم گاڑی چوری، پولیس مقابلے، ناجائز اسلحہ اور منشیات سمیت مختلف مقدمات میں ملوث رہا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزم کے 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }