بینظیر بھٹو اسپتال سے مبینہ جعلی ڈاکٹر گرفتار، خون فروخت کرنے کا الزام

14

راولپنڈی:

بے نظیر بھٹو اسپتال سے مبینہ جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا، جس پر ڈاکٹر کا یونیفارم پہن کر بلڈ بینک سے خون کی بوتلیں لے کر فروخت کرنے کا الزام ہے۔

پولیس نے وارڈ ماسٹر راجہ نعمان کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق وہ ایوننگ شفٹ میں ڈیوٹی پر موجود تھے کہ سینئر لیب ٹیکنیشن محمد رمضان نے انہیں اطلاع دی کہ صالح افتخار نامی نوجوان ڈاکٹر کے یونیفارم میں بلڈ بینک سے خون لینے آیا تھا، جسے پہلے بھی غلط طریقے سے خون حاصل کرنے سے منع کیا گیا تھا۔

متن مقدمہ کے مطابق نوجوان دوبارہ آیا تو اسے قابو کرلیا گیا اور اس کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ ڈاکٹر کے یونیفارم میں ملبوس نوجوان اپنے ڈاکٹر ہونے کا کوئی ثبوت بھی پیش نہ کرسکا۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم جعلی طریقے سے خون کی خرید و فروخت کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }