ایشیاکپ فائنل؛ وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو خبردار کردیا

65

ایشیاکپ فائنل؛ وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو خبردار کردیا

وسیم اکرم نے ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے خبردار کردیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ایشیاکپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کو خبردار کیا ہے۔

پاکستان ٹیم نے سپر فور مرحلے میں بھارت اور افغانستان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے تاہم جمعہ کو ہونے والے رسمی میچ میں انہیں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو فائنل میں فیورٹ قرار دیا گیا ہے تاہم انہوں نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سری لنکن ٹیم کو ہلکا نہ لیں۔

وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ایشیاکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے تاہم سری لنکا کے خلاف ان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی تھی اگرچہ بولنگ اچھی رہی تھی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان فائنل میں فیورٹ ہے لیکن پرجوش اور نوجوان سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا۔

Advertisement

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ کہتے رہے ہیں کہ ہمارا مڈل آرڈر ناتجربہ کار ہے جس کا انکشاف گذشتہ میچ میں سری لنکا کے خلاف بھی ہوا تھا، امید ہے کہ فائنل میں یہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے رسمی میں سری لنکا کے وینندو ہسرنگا نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کو شاندار جیت دلوائی تھی جب کہ انہوں نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }