کراچی، شہر بھر میں پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

13

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بوٹ بیسن پولیس کا کلفٹن کے بلاک 2 میں واقع اتوار بازار کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب خواجہ اجمیر نگری پولیس کا نارتھ کراچی سیکٹر 2 میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں کامران نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ادھر مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن کی الفتح کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک اور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }