انجینئرمحمدجاویدکے بیٹے ہارون جاوید(مرحوم) کے لیئے فاتحہ خوانی وتعزیت

37

(اناللہ واناالیہ راجعون)

انجینئرمحمدجاوید سے انکے صاحبزادے کے انتقال پرتعزیت اور افسوس کااظہار۔

راس الخیمہ(اردوویکلی)::گزشتہ روز یواے ای کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت سابق ممبرایگزیکٹوبورڈ ابوظہبی چیمبرآف کامرس واندسٹری وچئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرورنے معروف صحافی وبزنس مین سہیل خاور،مینجنگ ڈائریکٹرزہرۃ السیالکوٹ جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی محمدسکندرحیات سدھو اورچوہدری ارشد کے ہمراہ راس الخیمہ میں مقیم معروف سماجی کارکن وچئیرمین ورلڈایشین ورکرز آرگنائزیشن یواے ای وکوآرڈینیٹر پی بی پی سی ابوظہبی (راس الخیمہ وفجیرہ چیپٹر)انجینئرمحمدجاوید سے انکی رہائش گاہ پرجاکر انکے جواں سال بیٹے ہارون جاوید(مرحوم) کی وفات پر دلی تعزیت اورمرحوم کی مغفرت کے لیئےفاتحہ خوانی کی ۔ اور سوگوارخاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔(یاد رہے انجینئرمحمدجاوید کے صاحبزادے ہارون جاوید(مرحوم )گردے کے مرض میں مبتلا تھے گزشتہ ماہ راولپنڈی پاکستان میں  انتقال کرگئے تھے انکی نمازجنازہ ملک ریاض جامعہ مسجدبحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں اداکی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد انکی تدفین بحریہ ٹاؤن قبرستان میں کی گئی۔(اناللہ واناالیہ راجعون)
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }