
امریکا یوکرین کو جلد ایم 1 ابرام ٹینک فراہم کرے گا، یوکرین ماسکو کے فوجی دستوں کے خلاف جوابی جارحانہ حکمت عملی کے تحت پیش قدمی کر رہا ہے۔
رواں برس کے اوائل میں واشنگٹن نے کیف کو 31 ٹینک دینے کا وعدہ کیا تھا۔
امریکی سیکریٹری دفاع لائڈ آسٹن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم 1 ابرام ٹینک جلد ہی یوکرین میں داخل ہوں گے۔
ایک سینئر فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ٹینکوں کی پہلی کھیپ چند دنوں میں یوکرین پہنچ جائے گی جبکہ یہ عمل تھوڑے ہی ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا۔
ان ٹینکوں میں 120 ملی میٹر کی یورینیئم زدہ گولیاں ہوں گی جو سخت لوہے کو چیرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا اسلحہ متنازع ہوتا ہے کیونکہ اس سے صحت کے مسائل جیسا کہ سرطان اور پیدائشی بیماریاں ہوتی ہیں۔