نیوزی لینڈ کیخلاف چار فاسٹ بولرز کھلانے پر غور

56

فوٹو بشکریہ: سوشل میڈیا / پی سی سی
فوٹو بشکریہ: سوشل میڈیا / پی سی سی

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں پاکستان چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔

حسن علی کو شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ حسن علی کو اسامہ میر کی جگہ میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چار فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ اوور کاسٹ کنڈیشنز سے مشروط ہوگا۔

ذرائع کا کے مطابق امام الحق گردن میں تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں، وہ آج ٹیم کے ساتھ پریکٹس پر نہیں آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے درد کی نوعیت معمولی ہے، پاکستان ٹیم کی فائنل الیون پر فیصلہ صبح ہی ہوگا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ میچ سے قبل بھی شاداب خان کا معائنہ کرے گی، شاداب کے معائنے کے بعد حتمی الیون کا فیصلہ کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }