اسرائیلی فوج کی ڈیڈلائن کے دوران بھی بمباری، جنوبی غزہ جانے والے 250 فلسطینی شہید

45

اسرائیلی فوج کی ڈیڈلائن کے دوران بھی بمباری، جنوبی غزہ جانے والے 250 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ سے نکلنے کی ڈیڈلائن کے دوران بھی بمباری جاری ہے، شمالی غزہ سے جنوبی غزہ جانے والے 250  فلسطینی راستے میں بمباری سے شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 714 ہوگئی، اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں میں 1 ہزار سے زائد بچے اور خواتین ہیں۔

7 اکتوبر کو حماس کی القسام بریگیڈ کے آپریشن ’طوفان الاقصیٰ‘ میں 1300 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کے 2 رہنماؤں کو نابلس سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے رہنما شیخ عدنان اور احمد عواد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ پورٹ سٹی حیفا کے اوپر 2 ممکنہ ڈرونز یا راکٹس کو مار گرایا ہے، اسرائیلی ڈرون پر لبنان سے حملہ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }