اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام تشکیل

12

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا مفت سکوٹی ٹریننگ پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔

سی ٹی او کائنات اظہر خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔ خواتین کے لیے یکم سے 15 نومبر تک مفت سکوٹی ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

اڑان ڈرائیونگ سکول میں خواتین کو سکوٹی چلانے کی مفت عملی تربیت فراہم کی جائے گی، خواتین کو سکوٹی چلانے کی تربیت تجربہ کار خواتین پولیس افسران کی زیرنگرانی دی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ خواتین کو محفوظ، بااعتماد اور خودمختار سفری سہولیات کے قابل بنانا ہمارا مشن ہے۔ خواتین کی خوداعتمادی میں اضافہ اور انہیں روزمرہ سفر میں خودانحصار بنانا اولین ترجیح ہے.

خواتین کو اسکوٹی چلانے کی تربیت دے کر محفوظ سفر کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }