سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی

20

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں مسلسل چھٹے دن بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی نوعیت کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 108 ڈالر کی کمی سے 3ہزار 872 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ مین کمی کے  باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 800روپے کی کمی سے 4لاکھ 9 ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 259 روپے کی کمی سے 3لاکھ 51ہزار 282روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 142روپے کی کمی سے 5 ہزار 388روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 122روپے کی کمی سے 4ہزار 619روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }