بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے بیس بال چیلنج میں کامیابی حاصل کرکے ایک لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 94.9 لاکھ بھارتی روپے) جیت لیے، تاہم انہوں نے انعامی رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا مسٹر بیسٹ کی ایک ویڈیو میں کھیلوں کی دیگر معروف شخصیات کے ساتھ بیس بال چیلنج میں شریک ہوئے۔ مقابلے میں حریف سے زیادہ ہوم رنز لگانے تھے، جس میں بھارتی کرکٹر نے کامیابی حاصل کی۔
🔴 HARDIK PANDYA ENDS CRICKET VS BASEBALL DEBATE 🤣
– Even MrBeast was shocked to see how easily Hardik smashed every ball while playing baseball! 😭🔥 pic.twitter.com/FTJ3IHCKN8
— Sam (@cricsam02) November 1, 2026
ہاردک پانڈیا نے جیتی گئی رقم ضرورت مند کتوں اور پسماندہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پانڈیا اس وقت بھارتی ٹیم سے باہر ہیں۔ انہوں نے آخری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد وہ صرف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلتے دکھائی دیے ہیں۔