دبئی میں پاکستان متحدہ عرب امارات تجارتی کانفرنس 2025 کا انعقاد

پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے یواےای بڑی اورقابل اعتمادمارکیٹ ہے (سفیرپاکستان)

56

دبئی میں پاکستان متحدہ عرب امارات تجارتی کانفرنس 2025 کا انعقاد

متحدہ عرب امارات، امریکا، مصر، ایران، سری لنکا، بنگلہ دیش، پیرو، نائیجیریا اور چین کے سفارتکاروں، مندوبین اور تاجروں کی شرکت

 پاکستانی مصنوعات کے لیے یو اے ای سب سے پرانی اور قابل بھروسہ مارکیٹوں میں سے ایک ہے، (سفیر فیصل نیاز ترمذی)۔

دبئی(اردوویکلی)::پاکستان- متحدہ عرب امارات تجارتی کانفرنس 2025 دبئی میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاکستان-متحدہ عرب امارات ٹریڈ کانفرنس 2025 کی میزبانی کی۔
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی جانب سے جاری کی گئی  پریس ریلیز کے مطابق تقریب میں بین الاقوامی مندوبین، گلف فوڈ 2025 میں شرکت کرنے والے پاکستانی نمائش کنندگان اور کاروباری برادری کے اہم شرکت داروں نے شرکت کی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد اور حکومت پاکستان کے سینئر حکام کے علاوہ متحدہ عرب امارات، امریکا، مصر، ایران، سری لنکا، بنگلہ دیش، پیرو، نائیجیریا اور چین کے سفارت کاروں، مندوبین اور تاجروں نے کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کی
تقریب کے آغاز پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں تعینات تجارت اور سرمایہ کاری قونصلر علی زیب خان نےاپنے خیرمقدمی کلمات میں شرکا کا خیرمقدم کیا اور کانفرنس کے مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری اداروں کے لیے باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔ انہوں نے تجارتی تعلقات کے فروغ اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے حوالہ سے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا
 سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے اسٹریٹجک تجارتی شراکت داروں میں سے ایک اور پاکستانی زرعی مصنوعات کی ایک اہم مارکیٹ کے طور پر متحدہ عرب امارات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کو پاکستانی برآمدات میں مسلسل اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانی مصنوعات کے لیے سب سے پرانی اور قابل بھروسہ مارکیٹوں میں سے ایک ہے  ہماری برآمدات میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے جو پاکستانی مصنوعات کے اعلی معیارکی بھرپور طلب کی عکاسی کرتا ہے
انہوں نے مزیدکہا کہ یہ کانفرنس برآمدات میں اضافہ کے لئے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔فیصل نیاز ترمذی نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر کمرشل سیکشن، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی تجارتی صلاحیتوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔
ٹی ڈی اے پی کے ڈائریکٹر جنرل اطہر حسین کھوکھر نے اپنے خطاب میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی متنوع رینج اور بین الاقوامی منڈیوں میں ان کی بڑھتی ہوئی مانگ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے برآمد کنندگان کی معاونت اور تجارتی اقدامات میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹی ڈی اے پی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر شبیر مرچنٹ اور رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک فیصل جہانگیر نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور متحدہ عرب امارات میں مقیم کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے فروغ کے لئے اس طرح کی کانفرنسز کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کا اختتام ایک نیٹ ورکنگ سیشن کے ساتھ ہوا جس سے نمائش کنندگان اور مندوبین کو بامقصد تبادلہ خیال اور ممکنہ باہمی تعاون کو تلاش کرنے کا موقع ملا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }