کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر آؤٹ نہیں ہونا چاہتا :سعود شکیل

4

پاکستان ٹسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کہتے ہیں کہ ٹیم نے اچھا اسٹارٹ کیا تھا، پچ بعد میں اتنی آسان نہیں کھیل رہی تھی۔ کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر آؤٹ نہیں ہونا چاہتا۔ اگر وکٹ کھو دیتے تو اس ٹوٹل کی طرف نہیں جا سکتے تھے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے آخر میں اچھا کور کیا، عرفات منہاس نے نصف سنچری کی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا تیز کھیلنے کا کوئی پلان نہیں تھا۔ اس چیز کا احساس ہے کہ میچ میں اوور شارٹ ہو رہے ہیں اور دن بھی کم ہیں۔

اپنے آؤٹ ہونے سے متعلق انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گیند تھوڑی تیز آئی اور وہ کھیلنے میں تھوڑے لیٹ ہوئے جس کے سبب وہ آؤٹ ہوگئے۔ جب کوئی بھی بیٹر کھیلتا ہے اور پچاس کرتا ہے تو وہ بھی نہیں چاہے گا کہ آؤٹ ہو جائے۔ کوئی بھی کھلاڑی جان بوجھ کر آؤٹ نہیں ہونا چاہتا۔ پچاس کے بعد تقریباً بیٹرز کو اچھی گیند ہوئی۔

نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام ینگ ہلیئرز میں ایک اچھا کھلاڑی بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ وہ طیب عارف کو ہائی ریٹ کرتا ہیں۔

کھیل کے آئندہ دنوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ بولرز کو ریورس سوئنگ کی مدد نہ ملے۔ اچھی گھاس والی پِچ ہے اور گراؤنڈ بھی لش گرین ہو رہا ہے۔ اسپن شاید کہیں نہ کہیں کھیل میں آ جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }