آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنلز کے لیے آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل 9 نومبر بروز بدھ سڈنی کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جمعرات 10 نومبر کو ایڈیلیڈ کے اوول میں کھیلا جائے گا۔
میچ کی آفیشل تقرری حسب ذیل ہیں
9 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں مارئیس ایراسمس اور رچرڈ النگورتھ نبھائیں گے۔
پہلے سیمی فائنل کے لیے تھرڈ امپائر رچرڈ کیٹلی بوروف اور فورتھ امپائر کے لیے مائیکل گف کی تقرری کی گئی ہے، جبکہ میچ ریفری کے طور پر کرس براڈ اپنی خدمات انجام دیں گے۔
Advertisement
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا، جس میں آن فیلڈ امپائر کے لیے آئی سی سی نے کمار دھرما سینا اور پال رائفل کو مقرر کیا گیا ہے۔
انگلینڈ اور بھارت کے مابین ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں تھرڈ امپائر کرس گفانی اور فورتھ امپائر روڈ ٹکر ہوں گے جبکہ میچ ریفری کے طور پر ڈیوڈ بون اپنی خدمات انجام دیں گے۔
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ دونوں سیمی فائنلز کے نتائج معلوم ہونے کے بعد میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 13 نومبر کو ہونے والے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کی تقرریوں کا مشورہ کیا جائے گا۔
Advertisement