پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے کی مزید کمی، ڈیزل برقرار

0

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی جبکہ ڈیزل کے نرخ برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 18 نومبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈٰزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 358 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں جن کا اطلاق 18 نومبر کیلیے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }