پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سلیم شیخ لاہور میں بیٹی سلینا سلیم کی رخصتی کے موقع پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلینا گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اپنے والد کو گلے لگاتی ہیں اور الوداع کہتی ہیں، اس موقع پر سلیم شیخ کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
View this post on Instagram
شیخ خاندان میں گزشتہ چند روز سے شادی کی تقریبات جاری تھیں جن میں پہلے شیندی کی تقریب منعقد ہوئی اور بعد ازاں رخصتی کی رسم ادا کی گئی۔ دونوں تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
سلیم شیخ پاکستانی ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار ہیں، جنہوں نے پڑوسی، سنہرے دن، فیری ٹیل، کلو، راہیں اور دکھ سکھ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔ وہ اداکار جاوید شیخ کے چھوٹے بھائی اور بہروز سبزواری کے برادرِ نسبتی ہیں۔
رخصتی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں جبکہ متعدد صارفین نے والد کے جذبات دیکھ کر اپنے احساسات کا اظہار کیا۔