سپرفکس ٹیپ بال کرکٹ چیمپئین ٹرافی سیزن ٹو2023کاآغازیکم دسمبر سے ہوگا(نویداحمد)۔

شاہدآفریدی شرکت کریں گے

63

 سپرفکس ٹیپ بال کرکٹ چیمپئین ٹورنامنٹ سیزن 2کاآغازیکم دسمبسر سے ہوگا

کروڑوں دلوں کی دھڑکن بوم بوم شاہدآفریدی بھی شرکت کرینگے

ٹورنامنٹ میں 8ٹیمیں شرکت کرینگی

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کوقیمتی انعامات دیئے جائیں گے

عالمی ٹورنامنٹ شارجہ کر کٹ اسٹیڈیم میں 3 دن جاری رہے گا۔

دبئی(اردوویکلی):: یواے ای کے 52ویں قومی دن کی مناسبت سے  سپر فکس سیزن ٹو عالمی ٹیب بال کر کٹ چیمپئن شپ کاآغازیکم دسبر سے ہوگاجو3دسمبر2023تک جاری رہیگا اس سال ٹورنامنٹ میں یو اے ای ، پاکستان ، انڈیا ، عمان ، افغانستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش اور سعودی عرب سمیت کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں یہ ٹیمیں ٹیپ بال کے نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی اور اس ٹورنامنٹ میں 8ممالک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی بھرپور پرفارمنس کامظاہرہ کرینگے۔اس بات کااعلان گزشتہ روزدبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا ۔جس میں چیئر مین سپر فکس سپورٹس نوید احمد ،عمرفاروق،یاسر صدیق،ذہیب نبیل ، محمد عاشق، شبیر احمد ودیگر نے شرکت کی اورمیڈیاکی جانب سے کیئے گئے سوالات کاجواب دیا۔
چئرمین سپرفکس گروپ مسٹرنویداحمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سال میگاایونٹ ورلڈ چیمپئن شپ کے برانڈ ایمبیسیڈرنامور کرکٹربوم بوم شاہد خان آفریدی ہیں  جو،2،1، اور3 دسمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے درمیان موجودہونگے بلکہ کھلاڑیو ں کے شاندار کھیل پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔نویداحمدنے بتایا کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کوٹرافی کے ساتھ 30ہزاردرہم اور رنر اپ ٹیم کوٹرافی کے ساتھ 15ہزار درہم نقدانعامات دیئے جائینگے۔جبکہ بہترین باؤلر، بیٹسمین ، بہترین فیلڈر اورمین آف دی میچ کوبھی انعامات دئیے جائینگے۔یاسرصدیق نے کہا کہ شارجہ کر کٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ شائقین رنگا رنگ اور تفریحی پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہوںگے یہ ایک فیملی ایونٹ ہوگاجس میں شرکت کرنے والوں کے لیئے 2عمرہ کے ٹکٹ اوردیگرانعامات بھی رکھے گئے ہیں یہ عالمی ٹورنامنٹ شارجہ کر کٹ اسٹیڈیم میں 3 روز تک جاری رہے گا۔سپرفکس چیمپئین ٹرافی  اور کٹ لانچنگ کی تقریب ماہ رواں کے اختتام میں منعقدہوگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }