شعیب اختر نے وریندر سہواگ کو خبردار کردیا

108

شعیب اختر نے وریندر سہواگ کو خبردار کردیا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا وریندر سہواگ کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں چاہیے کہ میرے بارے میں سوچ سمجھ کر بولیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے وریندر سہواگ کا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے شعیب اختر کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شعیب اختر کہتے ہیں وریندر سہواگ کو سوچ سمجھ کر بات کرنا چاہیے کیونکہ میں پاکستان کا نیشنل آئیکون ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وریندر سہواگ کو ایسی باتیں نہیں کرنا چاہیے، ہاں یہ الگ بات ہے کہ وہ آئی سی سی سے بھی زیادہ جانتے ہوں لیکن ان کے بارے میں میری رائے مختلف ہوگی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میں عمر کے اس حصے میں ہوں کہ اپنی رائے کا اظہار دیکھ بھال کر کرتا ہوں کہ کہیں کسی کی دل آزاری نہ ہوجائے۔

شعیب اختر کہتے ہیں وریندر سہواگ اکثر ایسی باتیں کرجاتے ہیں لیکن میرے اچھے دوست ہیں، وہ ایک بہترین کھلاڑی اور بھارت کے اچھے اوپنر رہے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں کھلاڑی کو آؤٹ کروں ناکہ اس کو زخمی کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے وریندر سہواگ کے الزامات نہیں سنے لیکن میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق بلے باز وریندر سہواگ نے شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر میچز کے دوران اپنی کہنی کو جھٹکا دیا کرتے تھے جبکہ وہ خود بھی جانتے ہیں وہ گیند کو چکنا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا تھا آپ کبھی بھی اندازہ نہیں لگاسکتے تھے کہ شعیب اختر کے ہاتھ اور گیند کہاں سے آئے گی جبکہ انہوں نے بریٹ لی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ہاتھ سیدھا آیا کرتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }