آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے نئے فارمیٹ کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس سے بالکل مختلف ہوگا۔
اگلا ورلڈکپ زیادہ ٹیموں اور ایک نئے فارمیٹ کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ایونٹ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلے جانے کے باعث دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔
ورلڈکپ 2024 میں گزشتہ دو ایڈیشنز کی طرح سپر 12 کے بجائے سپر 8 کا مرحلہ آئے گا۔
ایونٹ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 4 مختلف گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
Advertisement
Twenty teams across the USA and the West Indies
How the 2024 edition of the #T20WorldCup could look https://t.co/UisrN8xt0K
— ICC (@ICC) November 21, 2022
سپر 8 مرحلے میں ٹیموں کو 4،4 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ سپر 8 کی 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
Advertisement
ویسٹ انڈیز اور امریکہ نے بطور میزبان جبکہ انگلینڈ ، پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی سیمی فائنلسٹ ہونے کے باعث کوالیفائی کرلیا۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ نے بھی رواں سال کی کارکردگی کی بنیاد پر جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش نے رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا ہے۔
باقی رہ جانے والی آٹھ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائرز مقابلوں کے ذریعے ہوگا جس میں افریقہ ، ایشیا اور یورپ سے دو، دو جبکہ پیسفیک اور امریکاز سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی۔
Advertisement