بورڈ آف گورنرز نے نئے مالی سال کے لیے 15 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی

62

بورڈ آف گورنرز (بی او جی) نے مالی سال 23-2022 کے لیے 15 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق منظور شدہ بجٹ کا 78 فیصد حصہ کرکٹ سے متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے گا جبکہ ایشیا کپ 2023 اور چیمپنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کے پیش نظر فنڈز کی بھی منظوری دی گئی، یہ تمام فنڈ انفراسٹرکچر اور اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

بورڈ آف گورنر نے مینز کرکٹرز کے لیے ریڈ اور وائیٹ بال کے لیے دو علیحدہ علیحدہ سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی ہے۔

 مینز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 33 کردی گئی، اس کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافی کٹیگری “ڈی کٹیگری” متعارف کروادی گئی۔

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ماہوار وظیفہ میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے، تینوں طرز کی کرکٹ کی میچ فیس میں 10 فیصد، نان پلیئنگ پلیئرز کی میچ فیس میں 50 سے 70 فیصد اضافہ کیا گیا۔

Advertisement

بجٹ میں کپتان کے لیے خصوصی الاؤنس بھی متعارف کروادیا گیا، ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت ایلیٹ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی رقم مختص کی گئی۔

بجٹ میں ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ماہوار وظیفہ میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔

 ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد  20 سے بڑھا کر 25 کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

بورڈ آف گورنز نے خیراتی ٹرسٹ کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ فاونڈیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔

 بی او جی نے پاکستان کرکٹ فاؤنڈیشن کے قیام کے لیے دس کروڑ روپے کا عطیہ مختص کردیا، یہ فاؤنڈیشن ریٹائرڈ کرکٹرز، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی دیکھ بھال کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }