جشن آزادی پر تاریخ کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد ہوگا

112

جشن آزادی پر تاریخ کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد ہوگا

جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ اسلام آباد میں منعقد ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 اور 14 اگست کو 80 ممالک کے 300 سے زائد باڈی بلڈرز و ایتھلیٹس امیچر اولمپیا پاکستان میں پوزنگ کریں گے۔

سربراہ فٹنس ایکسپو عارف مرزا کا کہنا ہے کہ امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا اور یورپ سمیت دنیا بھر کے باڈی بلڈرز پرو کارڈ کیلئے پہلی بار پاکستان پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ باڈی بلڈنگ کی عالمی تنظیم نے پہلی بار پاکستان کو ورلڈ پرو کارڈ ایونٹ کروانے کی اجازت دی ہے۔

دوسری جانب رولے ونکلر اور ٹام کولمین بھی پاکستان آنے کے لئے پرعزم  دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }