متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کااعلان

یہ تعاون اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں کیاجائیگا

123
متحدہ عرب امارات مختلف اقتصادی، سرمایہ کاری کے شعبوں میں پاکستانی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی کے ایک سرکاری ذرائع کے مطابق ، متحدہ عرب امارات پاکستان کی مختلف اقتصادی اور سرمایہ کاری کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور مختلف منصوبوں میں تعاون  کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے، تاکہ  دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دی جا سکے۔ذرائع کے مطابق یہ تعاون، گیس، توانائی کے بنیادی ڈھانچے، قابل تجدید توانائی، صحت کی دیکھ بھال، بائیو ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس اور مالیاتی خدمات کے شعبوں کی حامل کمپنیوں کے ساتھ کیاجائیگا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }