بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا کے 15 ہزار 528 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی جس کے بعد بھارت میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد 4 کروڑ 27 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے فعال کیسز کل کیسز کے 0.33 فیصد ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح 98.47 فیصد ہے۔
بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر مثبت کیسز کی شرح 3.32 فیصد ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ عوام کو کورونا کی ڈوز بھی لگائی جارہی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 785 ہوگئی ہے۔
Advertisement
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 56 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جس میں 54 کروڑ سے زائد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ 63 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔