بہترین کھانوں کے شوقین کیلئے خوشخبری
تکا کباب لائٹ ریسٹورنٹ کاشاندار افتتاح
بہترین، اور پرسکون قدرتی ماحول سے مزین علاقہ کا سب سے خوبصورت ریسٹورنٹ
خود بھی کھائیں اور اپنے مہمانوں کو بھی لا کر ان کی شان بڑھائیں
ہر قسم کی پارٹی کیلئے بھی خصوصی انتظام
پاکستانی ،انڈین ،عریبک اورکانٹیننٹل کھانوں کا واحدمرکز
ابوظہبی (اردوویکلی)::گزشتہ روزمصفح 17صناعیہ ابوظہبی میں ابوظہبی کی معروف ریسٹورنٹ چین تکا ٹونائٹ کی ذیلی برانچ تکا کباب لائٹ ریسٹورنٹ کاشاندار افتتاح ہوگیا۔چئیرمین تکاٹونائٹ گروپ یواے ای کے مقامی حاجی محمداکبر نے معروف سماجی وکاروباری شخصٰیت چئیرمین اے ایم گروپ چوہدری محمدزمان ریحانیہ کے ہمراہ تکاکباب ریسٹورنٹ کافیتہ کاٹ کرافتتاح کیاافتتاحی تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹرتکاٹونائٹ ریسٹورنٹ گروپ محمدجاسم اکبر،پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،پرنس جوادزمان ریحانیہ،پرنس ماسٹرعبداللہ ریحانیہ ،گل زمان،اسماعیل خان،گلاب خان سمیت عوام الناس کی ایک بڑی تعدادموجودتھی۔اس موقع پرروائتی ثقافتی موسیقی کاپروگرام پیش کیاگیامینجنگ ڈائریکٹر تکاٹونائٹ ریسٹورنٹ گروپ جاسم اکبرنے نمائندہ ردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ریسٹورنٹ” نے ایک مختصرعرصہ میں لذیذکھانوں،منفرد ذائقوں اور لاجواب سروس کی وجہ سے ایک منفرد شناخت قائم کی ہے مصفح 11میں تکاٹونائٹ برانچ میں بیٹھنے کی گنجائش کم ہے اس لیئے ہمارے معززصارفین اورفیملیز کوانتظارکی زحمت اٹھاناپڑتی تھی ہم نے اپنے معززصارفین اس مشکل کومدنظررکھتے ہوئے نئی برانچ کھولنے کاارادہ کیا جس کے لیئے ہم نے مصفح 17کااانتخاب کیا تاکہ ابوظہبی سٹی اور قرب وجوار کوپارکنگ کے انتظارکی زحمت نہ اٹھانا پڑے اور وہ اپنی فیملیز کےساتھ پرسکون ماحول میں ہمارے تجربہ کارشیفس کے تیارکردہ خوش ذائقہ اور لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں نئے تکا کباب ریسٹورنٹ میں فیملی ہال کے ساتھ ساتھ پارٹی ایونٹ بھی منعقد کیئے جاسکتے ہیں اور ہمیں امیدہے کہ ہمارا نیاریسٹورنٹ جلد ہی ٹاک آف دی ٹاؤن کی حیثیت حاصل کرلیگاکھانے کے شوقین لوگوں نے تکا کباب لائٹ ریسٹونٹ کے قیام کوخوش آئند قراردیا۔